علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی (اعلی اللہ مقامہ) کی وفات پر جامعة المصطفی العالمیة کے صدر کا پیغام

 

 

 

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے اپنے ایک پیغام میں مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی (رح) کی وفات پر تعزیت کا اظہار فرمایا۔

بسمه تعالی

انا لله و انا الیه راجعون

ہندوستان کے عظیم خطیب اور ممتاز عالم دین، علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی (اعلی اللہ مقامہ) کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر بہت صدمہ اور افسوس ہوا۔

آپ محنت کے جذبے سے بھرپور، زمان شناس اور روشن خیال شخصیت، رکھتے ہوئے، جو ایک علمی اور قابل فخر خاندان میں پروان چڑھی تھی، بلند ہمت کے ساتھ اپنی تمام زندگی اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کی خدمت اور معارف الہی کو پھیلانے اور امت مسلمہ کے اتحاد و استحکام کے لئے وقف کردی۔ اور اپنے پیچھے بیش بہا باقیات الصالحات اور سماجی خدمت کا سرمایہ چھوڑ کر گئے ہیں۔

اس فرزانہ شخصیت نے گذشتہ چند دہائیوں میں اس وسیع خطے میں مختلف اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کے ما بین برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے موثر کردار ادا فرمایا ہے۔

میں اس صاحب بصیرت اور خدوم شخصیت کی رحلت کو آپ کے خاندان مکرم اور صاحبزادوں، ہندوستان کے دینی مدارس اور معزز روحانیت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور خداوند کریم سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کے درجات کو بلند فرمائے اور آپ کو اپنے آباؤ اجداد کا جوار نصیب فرمائے۔

علی عباسی

صدر جامعة المصطفی العالمیة

ہم سے رابطہ

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

+98 25 32114115

ہمیں پہچنوائیے!

ہمیں پہچنوائیے!

سوشل میڈیا

آنلاین گفتگو

x

خبرنامہ میں رکنیت